بھارت میں خواجہ سرا پولیس انسپکٹر بن گیا

dddکہتے ہیں کہ ہمت جواں اور نظر منزل پر ہو تو کامیابی مل ہی جاتی ہے کچھ ایسا ہی کر دکھایا بھارت میں ایک خواجہ سرا نے جس نے اپنی پولیس کی نوکری کی خاطر 10 ماہ کی طویل عدالتی جنگ لڑی اور بالآخر وہ سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز ہوہی گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خواجہ سرا پری تھیکا یاشینی کو 10 ماہ قبل محکمہ پولیس میں سب انسپیکٹر کے عہدے کے لیے آرڈر جاری کردیے گئے لیکن اس کے نام میں فرق کی وجہ سے آرڈر کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا تاہم یاشینی نے اس پر ہمت نہیں ہاری اور اپنا مقدمہ لڑا۔ اس دوران بہت سے لوگوں کی جانب سے انہیں دھمکیاں بھی ملتی رہیں لیکن اس نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور اپنی نظر منزل پر رکھی اور آخر کار مدراس ہائی کورٹ نے اس کو سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس کامیابی پر بہت خوش نظر آنے والے یاشینی کا کہنا تھا کہ اس نے میڈیکل ٹیسٹ اور سخت ٹریننگ  کے بعد یہ نوکری حاصل کی ہے اور آئندہ بھی وہ سخت ذہنی اور جسمانی ٹریننگ کے لیے تیار ہے جہاں اسے ہراساں کیے جانے والے ماحول کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاشینی کا کہنا تھا کہ اسے امید ہے کہ اس کی پوسٹنگ چینائی میں ہی ہوگی لیکن اگر اسے تامل ناڈو کے کسی دور دراز علاقے میں بھی پوسٹ کردیا گیا تو وہ اس سخت جدوجہد کے لیے بھی تیار ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے