لال مسجد کے خطیب عامر صدیق معطل ،محکمہ اوقاف میں رپورٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : لال مسجد کے خطیب عامر صدیق کو ضلعی انتظامیہ نے معطل کر کے محکمہ اوقاف میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

عامر صدیق لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے بھانجے ہیں جنہیں 2007 میں لال مسجد آپریشن کے بعد جامعہ حفصہ کی پرنسپل ام حسان کی سفارش پر لال مسجد کا نائب خطیب تعینات کیا گیا تھا ۔ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے تھا تاہم لال مسجد کا نائب خطیب بننے کے بعد انہوں نے دیوبندی مکتب فکر کی سیاسی تنظیم جے یو آئی ف میں شمولیت اختیار کر لی ۔

عامر صدیق

ان کا حال ہی میں بطور خطیب تعیناتی کا تقرر بھی ہوا تھا ۔ جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان کی درس نظامی کی ڈگری بھی جعلی تھی اور ان کا نام مضاربہ اسکینڈل بھی گردش کرتا رہا ۔

حالیہ دنوں میں لال مسجد میں قائم دار الافتاء کے خاتمے کےلیے انہوں نے پولیس بلوا لی جس نے مسجد کا محاصرہ کر لیا ۔ پولیس کی آمد کے بعد لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ان کے خلاف عدالت جانے اور احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ۔ جڑواں شہروں کے علماء نے بھی عامر صدیق کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

ہفتہ بھر سے لال مسجد کا ایشو دوبارہ کھڑا ہو گیا تھا ۔ جمعے کے روز لال مسجد میں جڑواں شہروں کے علماء کی جانب سے مدارس پر چھاپوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا بھی امکان تھا ۔ آج ضلعی انتظامیہ نے لال مسجد کے خطیب عامر صدیق کو لال مسجد کی خطابت و امامت سے معطل کر کے محکمہ اوقاف میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

لال مسجد کے متعلقین اور ضلعی انتظامیہ نے خبر کی کی تصدیق کی ہے تاہم معطل خطیب عامر صدیق سے ان کا فون بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو سکا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے