لاہور ہائیکورٹ نے تین سول ججز کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے تینوں ججز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق تینوں ججز لاہور سول کورٹس میں بطور او ایس ڈی فرائض انجام دے رہے تھے۔
ملازمت سے فارغ ہونے والوں میں قیصر عباس، صائمہ رانا اور محمد طیب فخرالاسلام شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔