‘کنٹرول لائن کراس کرنے والا بھارتی جاسوس گرفتار’

آٹھ مقام: پولیس نے لائن آف کنٹرول کراس کرنے والے ایک بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ جنگ کے نمائندے کے مطابق ٹیٹوال سیکٹر چلہانہ کراسنگ پوائنٹ سے مقامی پولیس نے ایک مشکوک شخص کوحراست میں لیا ہے جس نے اپنا نام ونود ولد دل پریت بتایا ہے۔

اس کے ساتھ مزید 6 افراد ہیں جو کہ اسلحہ کی نشان دہی کے لئے لائے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر حالات کشیدہ ہیں اور بھارتی افواج عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں پرکلسٹربمو ں کا استعمال کر رہی ہیں۔

دوسری جانب بھارت نے کشمیر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے آرٹیکل 370 کوختم کردیا اور وادی میں فوجیوں کی تعداد میں 45 ہزار سے زائد کا اضافہ کرکے غیرمعینہ مدت کےلئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے