راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف اور صدر آزاد کشمیر کے درمیان ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کو کشمیرکاز اور کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔