خلا سے زمین میں چوری کی پہلی واردات

دنیا میں شاید ہی کوئی خطہ ہو جہاں کبھی چوری کی واردات نہ ہوئی ہو لیکن اب تو خلاء بھی محفوظ نہیں رہی اور یہاں بھی چوری کی پہلی واردات کر کے حضرت انسان نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ’’ناسا‘‘ تاریخ کے اس پہلے جرم کی تحقیقات کر رہا ہے جس کی تفصیلات یہ ہیں کہ ایک خاتون خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنی ازدواجی ساتھی کی معلومات چوری کر کے اُن کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کیں، یہ اپنی نوعیت کا پہلا جرم ہے جس کا ارتکاب زمین سے باہر کسی مقام پر ہوا ہے۔

خلا نورد این میک لین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ساتھی سمر وورڈن کے بینک اکاؤنٹس کو ہیک کیا تاہم انہوں نے یہ معلومات حاصل کر کے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، این میک لین اور سمر وورڈن کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔ اس واقعے کے حوالے سے سمر وورڈن نے شکایت فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے