برطانیہ میں پارلیمنٹ کی معطلی پر ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے

لندن: بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم کے مشورے پر پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمانی سیشن کی معطلی سے ملک بھر میں احتجاجی مہم شروع ہوگئی ہے اور یہ ایک قانونی مسئلہ ہے جب کہ پارلیمان کی معطلی کے خلاف درخواست پر دس لاکھ سے زائد دستخط کیے جاچکے ہیں

پارلیمان کی معطلی کے خلاف برطانیہ میں بدھ کی شام سے ہی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جہاں مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے، مظاہرین نے بریگزٹ کے خلاف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جب کہ مظاہرین نے پارلیمانی سیشن کی معطلی پر غیر آئینی تبدیلی روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ مظاہروں کی شروعات ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید شدت آئے گی۔

اس حوالے سے برطانوی حکومت کا مؤقف ہےکہ ستمبر اور اکتوبر میں پانچ ہفتوں کے لیے پارلیمان کی معطلی سے بریگزٹ پر بحث کے لیے مزید وقت ملے گا۔

قائد ایوان جیکب ریس نے کہا ہےکہ وزیراعظم کے مخالفین جعلساز ہیں اور وہ یورپی یونین کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔

حکومتی وزیر نے کہا کہ پارلیمانی سیشن کی معطلی یورپی یونین سے بغیر ڈیل کے علیحدگی میں اپوزیشن کو رکاوٹ بننے سے روکنے کے لیے سیاسی اقدام نہیں تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے