بھارت نے کرتار پور راہداری کھولنے پر مذاکرات کی پاکستانی پیشکش قبول کرلی

اسلام آباد: باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ پرکرتار پور راہداری کھولنے کے معاملے پر پاکستان کی اعلیٰ مذاکرات کی پیشکش بھارت نے قبول کرلی۔

کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات 4 ستمبر کو ہوں گے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ و ڈی جی ساؤتھ سارک ڈاکٹر فیصل کریں گے، پاکستان کی پیشکش کا بھارت نے باضابطہ جواب دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین یہ اعلیٰ سطح مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، مذاکرات واہگہ ،اٹاری سرحد بھارتی علاقے میں ہوناطے پائے ہیں، دوطرفہ مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ کوشش ہے کہ حتمی مسودے پر اتفاق رائے طے پا جائے، کرتارپور راہداری منصوبے کے مسودے پر تاحال 80 فیصداتفاق رائے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے