پاکستان سیاحت کیلئے دنیا کے غیر موزوں ممالک میں شامل

پاکستان میں سیاحت کے لیے بے شمار خوبصورت مقامات ہیں لیکن عدم توجہ کے باعث یہ سیاحت کے شعبے میں دنیا کے غیر موزوں ممالک میں شامل ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم 2019 کی جاری کردہ فہرست کے مطابق سیاحت کے شعبے میں دنیا کے 140 ممالک میں سے پاکستان 121 ویں نمبر پر ہے۔

فہرست کے مطابق جنوبی ایشیاء کے ممالک میں پاکستان غیر موزوں سیاحتی ممالک میں سے ایک ہے۔

دنیا کے سیاحتی ممالک میں پاکستان کا غیر موزوں ممالک میں شمار ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کا سیاحتی انفرااسٹرکچر، سیکیورٹی اور بہترین سروس فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایشیاء کے بہترین سیاحتی ممالک میں پاکستان کا پڑوسی ملک چین سرفہرست ہے جب کہ جاپان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے