کراچی میں مکھیوں کی بہتات، عدالت نے وسیم اختر سے جواب طلب کرلیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں گندگی اور مکھیوں کی بہتات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر میئر اور دیگر حکام سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے کراچی میں گندگی اورمکھیوں کی بہتات کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے میئر وسیم اختر اور چیئرمین ڈی ایم سیز کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

بدھ کے روز درخواست کی سماعت کے موقع پر میئر سمیت کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے ایک بار پھر وسیم اختر ، ڈی ایم سیز چیئرمینز اور سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ فریقین آئندہ سماعت پر اپنا جواب یقینی طور پر داخل کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے