تابوت میں 30 گھنٹے گزارنے کا انعام: 94 ہزار روپے!

میری لینڈ: خوفزدہ کرنے والے عجائبات پر مشتمل ایک امریکی تھیم پارک نے مسلسل 30 گھنٹے تابوت میں گزارنے والوں کےلیے 600 ڈالر (94 ہزار پاکستانی روپے) انعام کا اعلان کیا ہے۔

’سکس فلیگز‘ نامی امریکی تھیم پارک نے ’30 آور کپلز کوفن چیلنج‘ کے نام اس مقابلے کے اعلان کیا ہے جس کے تحت اس پارک کے ایک تنگ و تاریک گوشے میں تین جوڑوں (میاں بیوی، بہن بھائی، رشتہ دار، اہلِ خانہ یا گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ وغیرہ) کو مسلسل 30 گھنٹے تک تابوتوں میں رہنا ہوگا۔

یہ مقابلہ 27 ستمبر کی صبح سے 28 ستمبر کی شام تک جاری رہے گا جس میں شرکاء کو پارک انتظامیہ کی جانب سے خوفزدہ کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی؛ جبکہ اس دوران وہ مخصوص اوقات کے سوا اسمارٹ فون یا کوئی بھی دوسرا برقی آلہ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

مقابلے کےلیے منتخب شرکاء کا صحت مند ہونا ضروری ہے کیونکہ انہیں 30 گھنٹے تک صرف کھانے اور رفع حاجت کےلیے ہی تابوت سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔ ان سے ہٹ کر، کسی بھی اور وجہ سے تابوت سے باہر نکلنے والوں کو نااہل قرار دے کر مقابلے سے خارج کردیا جائے گا۔

جیتنے والے جوڑے کو 600 ڈالر نقد انعام کے علاوہ ’’گولڈ سیزن 2020‘‘ کے دو عدد پاسز اور فرائٹ فیسٹ پرائز پیکیج بھی دیا جائے گا۔

اگرچہ اس مقابلے کےلیے صرف 3 جوڑوں ہی کا انتخاب کیا جائے گا لیکن سکس فلیگز تھیم پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک ہزاروں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ یہی نہیں، بلکہ کچھ منچلوں نے تو ابھی سے تابوتوں میں لیٹ کر تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کروانا شروع کردی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے