عمر اکمل اور ساتھیوں کے ساتھ دو لڑکیاں بھی تھیں:عرفان بلوچ

umerایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے راز کھول دیا، کہا کہ عمر اکمل اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ دو لڑکیاں بھی تھیں، جنہیں تھانے لایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حیدرآباد کے ایک مکان پر مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تھا، جہاں عمر اکمل، عظیم گھمن ، ان کے ایک ساتھی عرفان ملک اور دو لڑکیاں موجود تھیں، انہیں تھانے لے جایا گیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس کو جب پتہ چلا کہ عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹر ہے تو انہیں چائے بھی پیش کی گئی۔ ایس ایس پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس جب حیدرآباد کے گھر میں داخل ہوئی تو وہاں اس نے کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں دیکھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے