دانتوں کی صفائی میں رہنمائی کرنیوالا الیکٹرک ٹوتھ برش

اورل بی نے حال ہی میں ایسا الیکٹرک ٹوتھ برش متعارف کرایا ہے جو دانتوں کی صفائی میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

’اورل بی جینئیس ایکس الیکٹرک ٹوتھ برش‘ کی قیمت 220 ڈالر ہے جس سے متعلق کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ صارفین کو بہتر طریقے سے دانت صاف کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

[pullquote]’اورل بی جینیئس ایکس الیکٹرک ٹوتھ برش‘کیسے کام کرتا ہے؟[/pullquote]

اس جدید الیکٹرک ٹوتھ برش کی ایک ایپ ہے جسے اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ کرکے الیکٹرک ٹوتھ برش کو بلو ٹوتھ کے ذریعے فون سے کنیکٹ کیا جاسکتا ہے۔

جب صارفین الیکٹرک توٹھ برش کو اسمارٹ فون سے کنیکٹ کرنے کے بعد دانت صاف کریں گے تو یہ ایپ انہیں بتائے گی کہ آپ نے کتنی دیر دانت صاف کیے ہیں جب کہ یہ ایپ صارفین کی مدد بھی کرے گی کہ اب آپ کو کہاں سے دانت صاف کرنے کی ضرورت ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک ٹوتھ برش میں ایسے سینسر لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے اس بات کا فوراً علم ہوجائے گا کہ آپ کب صحیح سے برش نہیں کر رہے یا آپ ایک ہی جگہ پر دباؤ ڈالے ہوئے ہیں۔

یہ سینسر دانت صاف کرنے کے حوالے سے تمام تر معلومات ایپ کو بھیجیں گے، ایپ معلومات موصول ہونے کے بعد صارفین کو آگاہ کرے گی کہ انہیں کہاں برش کرنے کی ضرورت ہے اور ایپ اس حوالے سے درجہ بندی بھی کرے گی کہ آج آپ کے دانت کتنے اچھے صاف ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اورل بی کا پہلا الیکٹرک ٹوتھ برش نہیں ہے، اس سے قبل بھی کمپنی نے 2014 میں ایک بلو ٹوتھ ان ایبل ٹوتھ برش متعارف کرایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے