ًمولانافضل الرحمان جمعے کو مانسہرہ میں دھرنا دیں گے .

قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کل مانسہرہ میں دھرنے سے خطاب کرینگے ترجمان جے یو آئی مانسہرہ ملک نوید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن غازی کوٹ کے مقام پر دھرنے سے خطاب کرینگے جس کے بعد وہ نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرینگے مانسہرہ میں چھتر پلین کے مقام پر شاہراہ قراقرم پر جمعیت علماء اسلام کا دھرنا بارش کے باوجود رات کو بھی جاری رہی ہے ۔اس حوالے سے مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ نئے فیصلے کے مطابق کل سے تین مقامات پر شاہراہ قراقرم بندکی جائیگی ۔کل سے کوہستان بٹگرام اور مانسہرہ سمیت تین اضلاع میں پہیہ جام رہیگا۔

مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ سردی ہو بارش یا برف اور ژالہ باری یا تیز دھوپ ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے.

ہمارا دھرنا وزیراعظم عمران خان کے استعفے تک جاری رہیگا۔ مفتی کفایت اللہ نے چھتر پلین کے مقام پر میڈیا سے بات چیت کہنا تھا کہ ہمارے اسلام آباد کے پر امن دھرنے کو حکمرانوں نے ہماری کمزوری سمجھا اسلام اباد دھرنے کے بعد ہم نے شاہراہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اسطرح بین الااقوامی دباو بڑھے گا اور ہمیں استعفی مل جائیگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے