آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سی آئی اے ڈائریکٹرسے ملاقات

chiefآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سی آئی اے ڈائریکٹر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی سمیت سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خاص طور پر مستقل قیام پر روشنی ڈالی اور خطے میں سازگار ماحول کے لئے افغان مفاہمتی عمل پر زور دیا۔

ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کے مثبت اثرات کی تعریف بھی کی جب کہ انہوں نے خطے میں امن کے لئے پاکستانی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے