بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے نکال دیا گیا

لاہور میں سینٹرل پولیس آفس کے باہر بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے محمد آصف کے رویے کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا ، انکوائری رپورٹ میں پولیس اہلکار کو سخت سزا کی سفارش کی گئی جس کے بعد پولیس اہلکار کو پولیس کی نوکری سے نکال دیا گیا۔

آئی جی پنجاب عارف نواز کا کہنا ہے کہ شہریوں سے بدسلوکی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا اور ایسے اہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پنجاب پولیس کے اہلکار کو آئی جی پنجاب کے پاس دادرسی کے لیے آنے والی ایک معمر خاتون سے بدسلوکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس اہلکار کو برطرف کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ سے پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں اور ملزمان سے بدسلوکی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے پنجاب پولیس کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے