نمرتا کیس: عدالتی تحقیقات کا آغاز، ساتھی طالبات اور دیگر کو نوٹسز جاری

لاڑکانہ: میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی پر اسرار موت کی عدالتی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

نمرتا ہلاکت کیس کی عدالتی تحقیقات میں آج بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے جس کے لیے ساتھی طالبات، نگراں اور نائب نگراں ہاسٹل سمیت مختلف ملازمین کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

اس کےعلاوہ آنجہانی نمرتا کے والد اور بھائی ڈاکٹر وشال کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی پراسرار موت کی عدالتی تحقیقات سندھ حکومت کی درخواست پر کی جارہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے