مانسہرہ:کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریض کی تصدیق ہو گی: دو مریض صحت یاب

خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں دو روز قبل جان بحق ہونے والے 65 سالہ خواج محمد کی ٹیسٹ رپورٹ کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کو موصول ہوئی ،کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر یاسر کے مطابق، دو روز قبل فوت ہونے والے خواج محمد کی رپورٹ موصول ہوئی اور خواج محمد کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

65 سالہ خواج محمد کا تعلق مانسہرہ کے نواحی گاؤں ، یو سی درہ شنائیہ سے تھا، جو کہ مانسہرہ شہر سے ملحقہ گاؤں محلہ اورنگ آباد میں رہائش پذیر تھے، خواج محمد کو قبل کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں پر انھیں کرونا کے شبہ میں کرونا وارڈ میں داخل کر دیا گیا، تاہم بدھ کی صبح 6 بجے کے قریب مریض قرنطینہ وارڈ میں ہی انتقال کرگیا، ڈاکٹر یاسر کے مطابق مریض تبلیغی جماعت کیساتھ کراچی سے لاہور رائیونڈ اور وہاں سے جماعت کیساتھ نوشہرہ گیا تھا، مرحوم کی تدفین آبائی علاقہ درہ شنایہ میں کی گئی ، تاہم ابھی تک مرحوم کی دونوں رہاش گاہوں سے منسلک علاقہ کا سیل نہیں کیا گیا، نہ ہی ان سے ملنے والے افراد کے ٹیسٹ کئے گے۔

دوسری جانب مانسہرہ میں کرونا کا پہلا مریض اعجاز جو انگلینڈ سے آیا تھا، کی چھوتھی رپورٹ نیگٹو آگی ، مکمل صحت یاب ہونے پر اسے ایوب میڈیکل کمپلیکس سے گھر بھیج دیا گیا، جبکہ اس کی والدہ اور بہن کی ٹیسٹ رپورٹس تاحال پازیٹو ہے، جبکہ ایک دوسرے مریض یاسر جس کا تعلق بالاکوٹ سے تھا، کی بھی رپورٹ نیگٹو آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیاگیا، یوں مانسہرہ میں دو مریض مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے