لاہور: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 26 دکانیں، اسٹور، ریسٹورنٹس اور میرج ہال سیل

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر میں 26 دکانیں، اسٹور، ریسٹورنٹس اور میرج ہال سیل کردیےگئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

تحصیل سٹی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

دوسری جانب کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر10 مسافرگاڑیاں بند کرکے انہیں 25 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ زائد کرایہ وصول کرنے پر بھی 2 گاڑیاں بند کی گئیں اور شہریوں سے لیا گیا زائد کرایہ انہیں واپس دلوایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے