باچاخان یونیورسٹی پر حملہ افغان خفیہ ادارے کے سابق سربراہ نے کرایا

اسلام آباد- چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر حملہ افغانستان کے سب سے بڑے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ نے بھارتی قونصلیٹ کی ایما پر حملہ کرایا۔رحمت اللہ نبیل کے مستعفی ہونے کی وجہ افغان صدرکے پاکستان کے ساتھ مل کردہشتگری کے خاتمے پراتفاق تھاجس پررحمت نیبل اللہ نے استعفی دیاتھا۔

پاکستان نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے ثبوت اکٹھے کرلئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی خفیہ ایجنسی ” نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل جو افغان صدر کے پاکستان کے دورے پر احتجاجاً مستعفی ہوگئے تھے انہوں نے چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کرایا۔پاکستان کو سابق این ڈی ایس چیف کے باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے رحمت اللہ نبیل کو افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ نے پاکستان میں حملے کیلئے ٹاسک دیا تھا جس پر انہوں نے حملے کیلئے ملا عمر منصور سے حملہ آور مانگے جبکہ معاوضہ بھی انہوں نے ہی طے کیا۔

سابق این ڈی ایس چیف افغانستا ن میں موجود کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملافضل اللہ پر کافی اثرورسوخ رکھتے ہیں جبکہ ان کے بھارتی قونصلیٹ کے ساتھ بھی قریبی مراسم ہیں۔ افغانستان کی خفیہ ایجنسی ” نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کا سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے افغان صدراشرف غنی کے دورہ پاکستان کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دیاتھا۔رحمت اللہ نبیل کے مستعفی ہونے کی وجہ افغان صدرکے پاکستان کے ساتھ مل کردہشتگری کے خاتمے پراتفاق تھاجس پررحمت نیبل اللہ نے استعفی دیاتھا۔رحمت نیبل اللہ کوافغان صدراشرف غنی کی پاکستان کے حق میں بیان پراعتراض تھاجس کی وجہ اس نے استعفی دیاتھا :-

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے