کرشمہ کپور آئٹم سانگ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار

بالی ووڈ پر ایک دہائی تک راج کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور4 سالہ طویل وقفے کے بعد فلمی دنیا میں ایک مرتبہ پھر واپسی کے لیے تیار ہیں اور وہ فلم’’جڑواں‘‘ کے سیکوئل میں آئٹم سونگ کریں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کا شمار انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث 90 کی دہائی میں فلم نگری پرراج کیا اور 2004 میں شادی کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد 2012 میں فلم’’ڈینجرس عشق‘‘ سے واپسی کی راہ لی جس میں وہ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرشمہ کپورنے 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم’’جڑواں‘‘ میں سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردارادا کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ اب بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے فلم’’جڑواں‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں سلمان خان کے بجائے ان کے اپنے بیٹے ورن دھون مرکزی کردار ادا کریں گے یہی نہیں اداکارہ کرشمہ کپور بھی فلم میں آئٹم سونگ پر رقص کرتے نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم’’جڑواں‘‘ میں سلمان خان نے ڈبل رول ادا کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے