پرتیوشا خودکشی :راکھی ساونت اورڈولی بندرا پرپابندی کا مطالبہ

ممبئی:بھارتی ڈرامے بالیکا ودھو کے کردار آنندی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ پرتیوشا بینرجی کی حال ہی میں کی گئی خودکشی نے تمام لوگوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا۔

پرتیوشا کی خودکشی کے بعد ان کی قریبی سہیلی ہونے کا دعویٰ کرنے والی ادکارہ راکھی ساونت نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ پنکھوں پر پابندی عائد کریں ،کیونکہ ہمارے ملک میں زیادہ تر خواتین پنکھوں سے لٹک کر خود کشی کرتی ہیں ،ان کے اس بیان نے میڈیا پر کافی شہرت حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ بگ باس کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ڈولی بندرا کی پرتیوشا کی والدہ کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو نے بھی بہت سارے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ٹی وی اور فلم ایسوسی ایشن نے اداکارہ راکھی ساونت اور ڈولی بندرا کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے،ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پرتیوشا کی ناگہانی موت سے ہم سب کو دکھ پہنچا ہے لیکن ڈولی اور راکھی نے جو کیا وہ بہت غلط تھا سمجھ نہیں آتاکو ئی انسان اتنا غیر ذمہ دار کیسے ہو سکتا ہے۔

ایسو سی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا انتہائی غلط طریقہ تھا ،ایک انسان اپنی جان سے گیا اور آپ اس صورتحال سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے