طالبان اورداعش کوامریکااوراسرائیل کی حمایت حاصل ہے،حسن خمینی

انقلاب ایران کےبانی آیت اللہ خمینی کے سیاسی ومذہبی جانشین نےکہاہے کہ طالبان اورداعش کوامریکااوراسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔پاکستانی میڈیاکوپہلے انٹرویو میں آیت اللہ حسن خمینی نےڈرون حملےسےہلاک ملامنصورکے معاملےپر بھی بات کی۔

انقلاب ایران کےبانی آیت اللہ خمینی کے سیاسی ومذہبی جانشین آیت اللہ حسن خمینی نےپاک ایران تناؤ کے موقع پرکراچی کامختصردورہ کیا۔سعودی عرب سمیت مسلم ممالک میں دہشتگردی کی وارداتوں کاتعلق حسن خمینی نےامریکااوراسرائیل سےجوڑا۔

آیت اللہ حسن خمینی نے کہا کہ سمجھا جاتا تھاکہ مسلمانوں کاسب سےبڑامسئلہ فلسطین تھامگراب مختلف ممالک میں تکفیری گروہ نےجوبھیانک تشددکیا ہے اس سےہرمسلمان دکھی ہے۔پیغمبراسلام کادل بھی دکھی ہوگاکہ آج جہان اسلام کی صورتحال کیاہے۔

حسن خمینی سےتین ماہ پہلےایران کےصدر حسن روحانی پاکستان آئےتھے،تاہم بلوچستان میں مبینہ ایرانی مداخلت کامعاملہ اس دورےپرغالب رہاتھا۔

حسن خمینی نے کہا کہ ایران اورپاکستان کے درمیان تعلقات میں ایسی چیزیں اثرنہیں ڈالتیں۔دونوں ملکوں کےتعلقات اس سے بڑھ کرہیں۔بلوچستان ہی میں دوماہ پہلےطالبان لیڈر ملا اخترمنصورامریکی ڈرون حملےمیں ماراجاچکاہے۔ملامنصوربھی مبینہ طورپرایران ہی سےآیاتھا۔

حسن خمینی نےکہاکہ وہ ایران میں نہیں تھا، اسکےبارےمیں افواہیں تھیں اورایرانی وزارت خارجہ بھی تردیدکرچکی ہے۔

نوجوانوں میں مقبول مگرلبرل خیالات کے سبب متنازعہ حسن خمینی نےایران سعودی عرب مذاکرات پربھی زوردیامگران دونوں ملکوں کےدرمیان سردجنگ کےخاتمے کےلیےانکاکردارکیاہوگا؟یہ واضح نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے