پاکستان نےانگلینڈ کو فتح کیلئے 283 رنز کا ہدف دے دیا

لارڈز میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگ 214 رنز آٹھ کھلاڑی آؤت سے دوبارہ شروع کی۔

اس موقع پر سب کی امیدوں کا محور یاسر شاہ تھے جو 30 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے لیکن دن کے پہلے ہی اوور میں اسٹورٹ براڈ نے انہیں پویلین بھیج کر پاکستان کی بڑا مجموعہ اسکور کرنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، یہ اسٹورٹ براڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں 350ویں وکٹ تھی۔

محمد عامر بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکے اور براڈ کے اگلے اوور میں ایک رن بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 215 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پہلی اننگ کی 67 رنز ی برتری کی بدولت پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو میچ میں فتح کیلئے 283 رنز کا ہدف دیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں لیتے ہوئے میچ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 11 کر لی جبکہ براڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے