تلاشی لینے والوں کا احتساب شروع ہوا تو چیخیں نکل گئیں:وزیر ریلوے

صوابی: خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تلاشی لینے والوں کا خیبر پختونخوا میں احتساب شروع ہوا تو ان کی چیخیں نکل گئیں۔

صوابی میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ لینے والوں نے پلٹ کر صوابی والوں کی خبر نہیں لی، پشاور میں آدم خور چوہے تو مارے نہیں جاسکے اور جب وزیر اعظم کی تلاشی کی بات کرنے والوں کا خیبر پختونخوا میں احتساب شروع ہوا تو چیخنے لگے۔

وزیر ریلوے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جھوٹ بولنا چھوڑیں، اگر جھوٹ بولنا چھوڑ نہیں سکتے تو کم ہی کردیں، آپ تیسرے جھوٹ کی تیاری کر رہے ہیں لیکن اب جھوٹ بول کر ووٹرز کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کو خیبر پختونخوا میں سادہ اکثریت بھی نہیں ملی، فضل الرحمٰن کی بات مان لیتے تو صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں بنتی، ہم سے غلطی ہوگئی لیکن آئندہ نہیں کریں گے، عمران خان نے بلایا تو اب ہم آگئے ہیں اور واپس نہیں جائیں گے۔‘

پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’انتخابی دھاندلی کے معاملے پر بھی عمران خان کو عدالت میں منہ کی کھانی پڑی تھی، پاناما کا فیصلہ بھی ہمارے حق میں اور قانون کے مطابق آئے گا۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے