نواز شریف کا63,62کا شکار ہونا مکافات عمل ہے، راجہ پرویز

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف سمجھتے تھےپیپلزپارٹی والے 62،63شق کا شکار ہوں گےلیکن آج نواز شریف خود 62،63شق کا شکار ہیں ،یہ مکافات عمل ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ 62،63 آمر کی شق سیاستدانوں کو بلیک میل کرنے کے لیے تھی،ہم نے کہا تھاکہ اس شق کو آئین سے نکالنا چاہیے لیکن میاں صاحب شق نہ نکالنے پر اڑے رہے کہ شق کو ہر حال میں آئین کا حصہ رہنا چاہیے ۔

انہو ں نے کہا کہ ہمارے اوپر ریفرنسز ہوئے تو ہمارے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے تھے، یوسف رضا گیلانی کو خط نہ لکھنے پر نا اہل کیا گیا،خط لکھ دیا گیا تو اس میں سے کچھ نہیں نکلا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے نام تو ابھی بھی ای سی ایل میں ہیں،نواز شریف کا نام تو ای سی ایل میں بھی نہیں ڈالا گیا۔

آف شور کمپنیوں کےالزام پرکہتےہیں ای سی ایل میں نام ڈالنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کو اصل شکل میں لانے کے لئے پیپلز پارٹی نےکردار ادا کیا،آئین و قانون پر چلنا ہی ہماری منزل ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کے بیانات پر 20 کروڑ عوام نے اپنی توہین محسوس کی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے