سندھ: اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لڑکے کا گینگ ریپ

سندھ کے علاقے دارو ٹاؤن میں بااثر افراد نے اسلحہ کے زور پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے لڑکے کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا۔

لڑکے کے والد نے الزام لگایا کہ کچھ روز قبل ان کے بیٹے کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے میرپور بتھور تعلقہ کے جنرل سیکیریٹری ارباب محمد ابراہیم، سلیم گھگو اور دیگر دو افراد نے اغوا کیا تھا۔

لڑکے کے والد کا کہنا تھا کہ شریک ملزمان نے ’ان کے بیٹے کو دارو ٹاؤن کے کمپاؤنڈ میں رکھا اور اس کے ساتھ بدفعلی کی گئی جبکہ اس دوران ویڈیو بھی بنائی گئی‘۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان یہ ویڈیو ان کے اہل خانہ کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کر رہے اور دباؤ ڈال رہے تھے، جس کے بعد ان کے پاس اپنے آبائی علاقے کو چھوڑ کر حیدرآباد منتقل ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

لڑکے کے والد نے کہا کہ جب اہل خانہ نے مشتبہ شخص کا پیسوں کا مطالبہ پورا نہیں کیا تو ایک بلیک میلر نے ویڈیو کو پبلک کردیا۔

متاثرہ لڑکے کے والد نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر از خود نوٹس لیں اور انہیں انصاف فراہم کریں۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ارباب محمد ابراہیم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ایس پی سجاول کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کریں اور متاثرہ خاندان کو سیکیورٹی فراہم کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے