بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید تین کشمیری شہید، 24 گھنٹے میں شہدا کی تعداد 6 ہوگئی

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹے میں شہدا کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ جب کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بھی ماچھل سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین نوجوان شہید ہوگئے۔

قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع کپواڑہ کی خوبصورت وادی کیرن کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ظلم اور زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے والے تین نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ گزشتہ روز ایک چرواہے کی نشاندہی پر کشمیری نوجوان کی تشدد زدہ لاش بھی ملی تھی جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسے بھی بھارتی فوج نے تشدد کا نشانہ بناکر شہید کیا۔

واضح رہے کہ جنت نظیر وادی میں 1989 سے جاری قابض بھارتی فوج کے کریک ڈاؤن کے دوران 70 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے