نیپال کا نیا آئین بھاری اکثریت سے منظور

nepal-constituent-assembly_-_wilberforce_0

نیپال میں نیا آئین بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 598 میں سے 507 ارکان نے نئے آئین کی مجموعی طور پر تقریباً تین سو شقوں کے حق میں فیصلہ دیا۔ یہ نیا آئین 2006ء میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد سے نافذ چلے آ رہے عبوری آئین کی جگہ لے گا۔

اس طرح اب نیپال کو سات صوبوں پر مشتمل وفاق کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ اراکینِ پارلیمان نے نپیال کو ایک ہندو ریاست قرار دینے کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے مطالبے کو بھی مسترد کر دیا۔ اب مذہب اور ریاست کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا گیا ہے۔

نیپال میں 2008ء میں بادشاہت کا خاتمہ ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے