نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن، (ن) لیگی رہنماؤں کی آمد

لاہور: مسلم لیگ (ن) قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن ہے اور لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔

جمعرات کا روز سابق وزیراعظم سے جیل میں ملاقات کا دن ہوتا ہے اور جیل حکام کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل افراد ہی ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، مشاہد حسین سید اور سائرہ افضل تارڑ کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے جہاں وہ پارٹی قائد سے ملاقات کریں گے۔

سابق صدر ممنون حسین بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم میاں نواز شریف سے عقیدت کا اظہار کررہے ہیں، ہمارا نواز شریف سے تعلق ہے، ان کی صحت اتنی اچھی نہیں ہے۔

سابق صدر ممنون حسین نے کہا کہ میاں صاحب کو اللہ کی طرف سے انصاف ملے گا، عمران خان ملک ٹھیک نہیں چلا رہے وہ سب سے پہلے معیشت ٹھیک کریں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے