سری لنکن کھلاڑیوں کو بھارتی دھمکیوں سے متعلق فواد چوہدری کا دعویٰ مسترد

سری لنکا کے وزیر کھیل نے فواد چوہدری کا سری لنکن کھلاڑیوں کو بھارت کی جانب سے دھمکانے کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سری لنکا کے وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے کہا کہ سری لنکن کھلاڑیوں کو بھارت کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے پر دھمکانے کی خبریں غلط ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ کھلاڑیوں نے صرف 2009 کے حملے کی بناء پر پاکستان میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا جس پر ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے، ہم نے پاکستان جانے پر رضامند کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔

سری لنکن وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مکمل ٹیم ہے اور ہم پاکستان کو پاکستان میں ہرانے کے لیے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔ سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں سری لنکن ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا کے 10 کھلاڑیوں نے سیکیورٹی کو بنیاد بناکر پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا ہے جس پر گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ انہیں کچھ کرکٹرز نے بتایا کہ بھارت سری لنکن کھلاڑیوں کو دھمکیاں دے رہا ہےکہ وہ پاکستان جاکر کھیلنے کی صورت میں خود کو آئی پی ایل سے باہر سمجھیں۔

[pullquote]سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن لے لیا[/pullquote]

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے انکار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ نیشنل ڈیوٹی سے انکار کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔

سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا 10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے جس میں ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ ملنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے