فضل الرحمان کا جمعۃ الوداع، عید اور ختم القرآن کی تقاریب کرانے کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعۃ الوداع، عید الفطر اور ختم القرآن کی تقاریب کرانے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں موجود جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خاطر حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مدارس کو بند کیا اور جلسے، جلوس ملتوی کیے، ہم نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنے رضاکار حکومت کی خدمت کے لیے پیش کیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لیکن جب کہ سب کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تو ہم بھی جمعۃ الوداع، عید اورختم القرآن کی تقاریب کرائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر ہر صورت اختیار کی جائیں، عید پر کارکن اپنے گھروں تک محدود رہیں، کہیں سفر نہ کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے