بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا 7 جون سے بس سروس شروع کرنے کا اعلان

بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے 7 جون سے مقامی، اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کے لیے بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

جنرل سیکرٹری بلوچستان بس فیڈریشن اختر محمد کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں 7 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں لوکل بس سروس کے ساتھ، اندورن صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرانسپورٹ کا اغاز کر دیا جائے گا۔

اختر محمد نے بتایا کہ تین صوبوں میں بس سروس کا آغاز ہوگیا مگر بلوچستان میں حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جب ہوائی جہاز اور ٹرینیں چل سکتی ہیں تو بس سروس پر پابندی کیوں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بس سروس کے آغاز کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے