معروف اداکار طارق ملک کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے

راولپنڈی: معروف اداکار طارق ملک کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق طارق ملک کا ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد طارق ملک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعرات کے روز وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ اداکار طارق ملک نے مشہور ڈرامہ سیریل گیسٹ ہاؤس میاں مراد ویٹر کا کردار ادا کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے