چینی کمیشن رپورٹ: حکومت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے چینی کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گیم امید ہے جب وفاق کا مؤقف عدلیہ کے سامنے جائے گا تو امتناع ختم کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت کارروائی ہی نہیں کرسکے گی تو چینی 70 روپے کلو کیسے کرائے گی؟

واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے چینی بحران پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ روز اپنے حکم میں کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کو روک دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے