اسلام آباد: پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر مسعود بھی مہلک وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) حکام کے مطابق ڈاکٹر انصر مسعود نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ وائرس سے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف بھی متاثر ہیں۔
[pullquote]ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال[/pullquote]
ملک میں آج کورونا وائرس سے مزید 65 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3501 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 176617 تک پہنچ گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 10662 اور اموات 98 ہو چکی ہیں جب کہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 4380 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔