قوم آج بینظیربھٹو کی قیادت کی کمی محسوس کر رہی ہے : بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ قوم آج بینظیربھٹو کی قیادت کی کمی محسوس کررہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے سڑسٹھ (67) ویں یوم پیدائش کے موقع پر گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا اور بینظیر بھٹو کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اندرونی وبیرونی چیلنجز، کورونا وبا،ٹڈی دل کاحملہ اور گرتی معیشت کی صورت حال میں قوم آج بینظیربھٹوکی قیادت کی کمی محسوس کررہی ہے۔

بلاول نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ محترمہ بینظیربھٹوکی67 ویں سالگرہ گھروں پرمنائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے