پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

لاہور: پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی جب کہ ایوان نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے اور بولنے کی قرار داد بھی منظور کرلی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 5 منٹ تاخیر سے شروع ہوا جس میں وزیر خزانہ نے فنانس بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اپوزیشن نے بجٹ منظوری کی مخالفت کی، بجٹ وزیراعلیٰ پنجاب بھی ایوان میں موجود رہے۔

بجٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان کھڑے ہو کر احتجاج کرتے رہے لیکن اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باوجود حکومت کورم پورا کرنے کامیاب رہی۔

حکومت نےکوہسار یونیورسٹی مری، بابا گورونانک یونیورسٹی ، لوکل گورنمنٹ بل، دیہی پنچائتوں اورنیبر ہڈ کونسلوں کابل منظور کروا لیا جب کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ ترمیمی بل اورکمپنیوں کے منافع جات کا ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا۔

ایوان نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کےساتھ خاتم النبیین لکھنا اور بولنا لازم قراداد دینے کی قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

بعد ازاں ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس 29 جون دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے