گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3دہشت گرد گرفتار

گوجرانوالہ: محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کوگرفتار کیا گیا جن میں محمد ثاقب، عبدالمالک اور مجاہد اقبال شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے جب کہ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے