سندھ حکومت نے مویشی منڈی کے اوقات بڑھادیے

کراچی: سندھ حکومت نے مویشی منڈیوں میں کاروباری اوقات کار بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے تناظر میں سندھ حکومت نے مویشی منڈیوں میں کاروباری اوقات کار بڑھا دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مویشی منڈیوں میں صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے مویشی منڈیوں کے نئے کاروباری اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سندھ حکومت نے صبح 7 سے شام 7 بجے تک مویشی منڈیاں کھلی رکھنے کے احکامات دیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے