اسلام آباد: ایک ہی روز میں وزیراعظم عمران خان کے دو معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس مستعفی ہوگئے۔
پہلے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دیا اور کچھ دیر بعد معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی مستعفی ہوگئے۔
[pullquote]میری کنیڈین شہریت کے حوالے سے بہت باتیں کی گئیں، تانیہ ایدروس[/pullquote]
تانیہ ایدروس نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد کے خاطر عہدے سے استعفیٰ دیا، میں پاکستان میں خدمت کے جذبے سے آئی تھی لیکن میری کنیڈین شہریت کے حوالے سے بہت باتیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ میری پیدائش کینیڈا میں ہوئی اور وہاں پیدا ہونا میری خواہش نہیں تھی، پاکستان کو جب میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیران کی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئیں جن میں دہری شہریت کے حامل مشیران کو شدید تنقید کا نشانہ بنا گیا اور تانیہ ایدروس کوبھی دہری شہریت پر تنقید کا سامنا تھا۔
[pullquote]خوشی ہے اس وقت استعفا دیا جب کرونا کیسز کم ہوگئے ہیں، ظفر مرزا[/pullquote]
بعد ازاں ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی اپنا استعفیٰ جمع کرادیا جس میں انہون ںے کہا کہ وہ معاون خصوصی کے کردار پر مسلسل تنقید کے باعث مستعفی ہوئے ، انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اس وقت استعفیٰ دیا جب کرونا کیسز کم ہوگئے ہیں۔
Due to ongoing negative discussion about the role of SAPMs & criticism on the gov, I choose to resign. Pakistani people deserve a better health care. I have worked sincerely to contribute to this cause. ?? will Inshallah emerge out of COVID-19 with a stronger hlth care system.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) July 29, 2020
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر عالمی ادارہ صحت چھوڑ کر پاکستان آئے تھے تاہم تنقید کی وجہ سے مستعفی ہورہے ہیں اور پاکستان کے عوام مزید بہتر ہیلتھ کیئر کے مستحق ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے منظور کرلیے ہیں ارور کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے تانیہ ایدروس اور ڈاکٹرظفرمرزاکےاستعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔