احتساب عدالت نے ایل این جی ضمنی ریفرنس پراعتراض لگاکر واپس کردیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ضمنی ریفرنس پراعتراض لگاکر واپس کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایل این جی کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا لیکن ضمنی ریفرنس میں نامکمل دستاویزات اور غلط نمبرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ایل این جی کیس: شاہد خاقان اور ان کے بیٹے سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر

احتساب عدالت نے ضمنی ریفرنس پراعتراض لگاکر واپس کردیا اور نیب کو ریفرنس درستی کے بعد دوبارہ جمع کرانے کا حکم دیا۔

نیب نے ایل این جی ضمنی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا ہے جس میں مفتاح اسماعیل، عبداللہ شاہد خاقان اور شیخ عمران الحق بھی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل نیب راولپنڈی نے سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی کیس کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے