حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 15 اگست سے سرکاری اسپتالوں میں (آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ) او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے بتایا کہ صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بند او پی ڈیز کو 15اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تمام سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) کو مراسلہ بھی ارسال کر دیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں اور انفیکشین کنڑول کے ضابطہ کار پر سختی سے عملدآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاوہ باقی تمام امراض کے مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 19 جون کو سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے