پی آئی اے کا فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 4 پروازیں چلانے کا اعلان

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے 4 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کےلیے پروازیں 15 سے 30 اگست کے درمیان چلائی جائیں گی۔

اسلام آباد اور پیرس کے درمیان 4 پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 16 اور 30 اگست کو اسلام آباد سے جب کہ 15 اور 29 اگست کو پیرس سے پروازیں چلائی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے