رقم واپس مانگنے پر ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بدبخت بیٹا گرفتار

اوکاڑہ: پولیس نے رقم واپس مانگنے پر ماں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے والے بد بخت بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں 10 لاکھ روپے واپس مانگنے پر بدبخت بیٹے نے بیوی سے ملکر ماں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق حویلی لکھا کے محلہ عید گاہ میں بدبخت بیٹے نے رقم واپس مانگنے پر سگی ماں کو بیوی کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بزرگ خاتون کے بازو، آنکھ اور سر پر چوٹیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے اور بہو نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ خاتون کو گھر سے بھی نکال دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے بزرگ خاتون کو اسپتال پہنچایا اور متاثرہ خاتون کی بیٹی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم منور کو گرفتار کر لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے