کراچی: کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو 15 برس قید اور جرمانے کی سزا

انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں پر جرم ثابت ہونے پر انہیں 15 برس قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت جیل کمپلیکس میں دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ اور سرجانی ٹاؤن میں سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کے خلاف فنڈنگ کا جرم ثابت ہوا جس پر عدالت نے ملزمان کو ساڑھے 15 سال قید اور 80 ہزار جرمانے روپے کی سزا سنا دی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرموں کو مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

اپنے حکمنامے میں عدالت نے گواہان میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کو شامل کرنے پر تفتیشی افسر کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیدیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے رکن کو استغاثہ کا گواہ پیش کر کے مقدمے کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔

عدالت نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو 30 روز میں انکوائری کرنے کا حکم دیا اور چیف سیکرٹری کو معاملے کا ازسرنو جائزہ لینے کا بھی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات بجلی اور گیس کمپنیز کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیر قانونی اقدامات روکنے کے لیے فیصلے کی کاپی نیپرا اور اوگرا کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے