میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بس سروس روک دی

راولپنڈی: میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔

راولپنڈی میٹرو بس کے ملازمین نے احتجاجاً بس سروس بھی روک دی اور ملازمین نے میٹرو ٹریک پر دھرنا دے دیا۔

میٹرو بس کی انتظامیہ نے احتجاجی ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو طلب کر لیا۔

پولیس نے مظاہرین کو میٹرو بس ٹریک سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس انتظامیہ کی ہدایت پر کارروائی کریں گے اور جو بھی بس قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے