وزیرِ اعظم عمران کی زیرصدارت ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ سے متعلق اجلاس

وزیرِ اعظم عمران کی زیرصدارت ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کراچی کے مسائل کے حل سے متعلق پلان کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو صاف پانی، سیوریج، ٹرانسپورٹ اور دیگر بےشمار مسائل درپیش ہیں، بدقسمتی سے ماضی میں ان مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے انتظامی ڈھانچے کے مسائل کو اُجاگر کیا، کراچی کےعوام کو درپیش مسائل کا وفاقی حکومت کو مکمل ادراک ہے۔

وزیراعظم نے اپنا دورہ کراچی ایک دن آگے بھی بڑھا دیا، اب وزیراعظم جمعے کو نہیں بلکہ ہفتے کو کراچی آئیں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، سینیٹر شبلی فراز، سید امین الحق، سید علی حیدر زیدی اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل شریک تھے۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے