چکوال میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

چکوال میں مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چکوال کے قصبے لکھوال میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ملبے تلے دب کر 10 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے