بلاول جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کرکے پی ڈی ایم کے فیصلوں پراعتمادمیں لیں گے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری شہبازشریف سے ملاقات کےلیے حکام کو درخواست دیں گے اور درخواست منظور ہونے پردونوں رہنماؤں کے درمیان کل ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ اگر ملاقات ہوئی تو دونوں رہنماموجودہ سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کریں گے اوربلاول پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے فیصلوں پر شہبازشریف کو اعتمادمیں لیں گے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق بلاول بھٹوزرداری کی شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کی درخواست نہیں ملی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کاکہنا ہےکہ اگرکوئی درخواست آئی تواس کا جائزہ لیا جائےگا، شہباز شریف سے اس وقت صرف قریبی رشتہ داروں کو ملنےکی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف 29 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونےکے بعدکوٹ لکھ پت جیل میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے